پی ٹی آئی ایم این اے اپنے نام کی تختیاں لگا کرسیاست کر رہے ہیں، اورنگزیب عباسی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)مخدوم جاوید ہاشمی کے معتمد خاص اورنگزیب عباسی آف کوٹھا اور مسلم لیگ(ن) یوسی گہل مری کے صدر عابد عباسی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مری اور کوٹلی ستیاں کے جاری ترقیاتی منصوبے فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ گہل ،کوہٹی روڈ کا کام بند ہے ،ہمارے ایم این اے صداقت علی عباسی نے وعدہ کیا تھا کہ سڑک کی تعمیر کو مکمل کروں گا لیکن فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے کام ابھی تک رکا ہوا ہے پی ٹی آئی کے ایم این اے اپنے نام کی تختیاں لگا کرسیاست کر رہے ہیں اور وزارت کے حصول کے لیے کوشاں ہیں،انہوں نے کہا کہ ایم پی اے لطاسب ستی نے کم از کم مری کوٹلی ستیاں روڈ کے مسائل کو پنجاب اسمبلی میں اجاگر کرکے عوامی نمائندگی کاحق ادا کیاہے اور گورنر پنجاب کو مری بلا کر عوامی مسائل سے آگاہ کیا ہے۔اورنگزیب عباسی نے کہا کہ صداقت علی عباسی عوامی مسائل حل کرائیں۔

ای پیپر دی نیشن