سمند ر پا رپاکستانیوں کی تکنیکی مہارتوں سے استعفادہ کیلئے آن لائن ویب پورٹل تیار

Nov 07, 2018

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ )وزیر اعظم عمران خان کا ملک کو معاشی اور اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تیارکردہ سو روزہ ترقیاتی ایجنڈاکا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن اور وزارت سمندرپارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل نے ایک آن لائن ویب پورٹل تیار کیا ہے جس کے ذریعے سمندرپارپاکستانی خود کو رجسٹرکرواکے اپنی تکنیکی مہارتوں کے باعث ملکی ترقی میں بھر پور حصہ لے سکیں گے۔وزیر اعظم نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں اوورسیز پاکستانیوںسے اپیل کی کہ و ہ آئیں اور ’’نئے پاکستان‘‘ کی تعمیر میں اہم کردار اداکریں ۔اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کی اس کاوش کی بدولت سمندر پارپاکستانیوں کواپنے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم میسر ہوگا۔اوورسیز پاکستانیز اوپی ایف کی ویب سائیٹ www.opf.org.pk کے ذریعے اس ویب پورٹل پر رجسٹر ہوسکیں گے جس کے بعد ان کی تکنیکی مہارتوں کے پیش نظر انہیںوفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں اور کمیشنزمیں بطور ممبر ز شامل کیا جائے گا۔’’نیا پاکستان کالنگ‘‘ ویب پورٹل تمام رجسٹرڈ اوورسیز پاکستانیوں کی پیشہ ورانہ تفصیلات کا ایک ڈیٹا بیس ہوگا جس کی بدولت تمام متعلقہ ادارے اوورسیز پاکستانیوں کی تجرباتی مہارتوں سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

مزیدخبریں