اسلام آباد(نامہ نگار)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سیکنڈری سرٹیفکیٹ کے سالانہ امتحان کاشیڈول جاری کردیاہے، شیڈول کے مطابق امتحانات 12 مارچ سے شروع ہوں گے، امتحانات میں حصہ لینے کے لئے پرائیویٹ امیدوار 4 دسمبر 2018ء تک نارمل فیس کے ساتھ ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹو کا داخلہ بھجوا سکتے ہیں جبکہ دوگنا فیس کے ساتھ 20 دسمبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 10جنوری 2019ء تک داخلہ بھجوایا جاسکتا ہے۔ فیڈرل بورڈ کو کنٹرولر امتحانات کے مطابق ریگولر امیدواروں کے لئے نارمل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ 11 دسمبر مقرر کی گئی ہے ،جبکہ دو گنا فیس کے ساتھ 26 دسمبراور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ 10 جنوری 2019ء تک بھجوایا جاسکتا ہے۔ سابق امیدوار نارمل فیس کے ساتھ 18 دسمبر، دوگنا فیس کے ساتھ 2 جنوری اور تین گنا فیس کے ساتھ 10 جنوری 2019ء تک داخلہ بھجوانے کے اہل ہوں گے۔مقرر کی گئی ہے جبکہ سابق امیدواروں کے لئے پارٹ ون کی 1100 اور پارٹ ٹو کی 1200 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ پرائیویٹ امیدوار جنہوں نے ابھی تک بورڈ میں رجسٹریشن نہیں کرائی ان کے لئے پارٹ ون کی فیس 1700 اور پارٹ ٹو کی 1800 روپے ہے جبکہ کمپوزٹ امتحان دینے کی صورت میں 2900 روپے فیس جمع کرانا ہو گی۔
فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانا ت کا شیڈول جاری کر دیا
Nov 07, 2018