قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام چار بجے تک ملتوی

Nov 07, 2018 | 22:12

ویب ڈیسک

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل جمعرات کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ ایوان میں چور ڈاکو اور نازیبا الفاظ کی بھر مار رہی ۔اجلاس کے دوران نہ سوالات  کے سیشن میں سوالات کے جواب اور نہ ہی ایجنڈا مکمل ہو سکا ۔بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس 23 منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی صدارت میں شروع ہوا ۔اجلاس کی کاروائی شروع ہوئی تو پیپلز پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری نے توجہ دلائی کہ آج دیوالی ہے جس سے ڈپٹی سپیکرنے سب کو دیوالی کی مبارک باد دی۔تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی رمیش کمار نے تمام ارکان پارلیمنٹ کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے دیوالی کے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی اور دیوالی پر قومی سطح پر چھٹی دینا کا مطالبہ کیا تاکہ غیر مسلموں سے اظہار یکجہتی  کیاجاسکے۔پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی رمیش لعل نے کہا کہ مذہب محبت سکھاتا ہے اسمبلی میں بھی اس کااظہار ہونا چاہیے۔
#/S

مزیدخبریں