سری نگر: جنت نظیر وادی کشمیر میں آج کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 95 واں روز ہے جبکہ وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔
مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اور لاک ڈاؤن 95 ویں روز میں داخل ہو گیا، دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں اور قابض بھارتی فوج نےکشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔وادی میں حالات تاحال کشیدہ ہیں اور وادی کا دنیا سے تعلق تاحال منقطع ہے جبکہ وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔تعلیم ادارے بند ہیں جبکہ وادی میں بندش کے باعث رابطے منقطع ہیں ۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
وادی کشمیر میں آج کرفیوکا 95 واں روز,لوگ گھروں میں محصور
Nov 07, 2019 | 10:13