لاہور(نیوز رپورٹر) ٹویٹر صارفین یکے بعد دیگرے عثمان بزدار کے دور حکومت میں شعبہ تعلیم میں ہونے والے تبدیلیوں کو سراہنے لگے، گزشتہ ایک سال میں جب سے عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ کا قلم دان سنبھالا ہے۔ ناقدین کی جانب سے کئے جانے والے سوالات ریفارمز اور گورننس پر اٹھنے والی انگلیوں کا جواب دینے کی بجائے وہ حقیقی اصلاحات سے نظام کی بہتری کیلئے مصروف عمل رہے۔ آج ایک سال مکمل ہونے پر ٹویٹر صارفین سکالرز ایجوکیشل ایکسپرٹس انفلواینسرز کی جانب سے ان کے دور حکومت میں لائی جانے والے تعلیمی انقلاب پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ٹویٹر صارفین نے حکومت پنجاب کی جانب سے ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی کے قیام پر حکومتی کاوشوں کو سراہا۔ ٹویٹر صارفین کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ میں موجود کالجوں اور یونیورسٹیوں کی اپ گریڈیشن نئے بلاکس کا قیام اور غیر میسر سہولیات کی فراہمی کیلئے 7 ارب روپے کی خطیر رقم سے جاری کام طالب علموں کیلئے امید کی کرن ہے۔ سوشل میڈیا پر بننے والے ٹرینڈ میں لوگوں نے ای ٹرانسفر ایپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم اقدام کی بدولت اربوں روپے کی کرپشن پرقابو پایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بزدار حکومت کی تعلیمی میدان میں اصلاحات ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں
Nov 07, 2019