الیکشن کمشن نے فارم 45 سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا دعوی مسترد کر دیا

اسلام آباد(اے این این) الیکشن کمیشن نے فارم 45 سے متعلق جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر الیکشنز ندیم قاسم نے کہا ہے کہ یہ درست نہیں کہ 95 فیصد پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ پولنگ ایجنٹس کے دستخطوں کے بغیر ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنی کسی بھی رپورٹ میں ایسے اعداد وشمارجاری نہیں کیے۔ توقع ہے کہ مستقبل میں غیرمصدقہ اورفرضی حوالہ جات سے اجتناب برتا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ انہیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں، الیکشن کمیشن خود کہتا ہے کہ 95 فیصد نتائج پر پریزائیڈنگ افسران کے دستخط نہیں، دستخط نہیں ہیں تو الیکشن خودبخود کالعدم ہو جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...