آسڑیلیا:قحط زدہ علاقوں کے لئے 690ملین ڈالر کے پیکج کا اعلان

 آسڑیلیا کی حکومت نے ملک کے قحط زدہ علاقوں کے لئے 690ملین ڈالر کے بڑے پیکج کا اعلان کیا ہے۔آسڑیلوی وزیر اعظم سکاٹ مورس نے   قحط زدہ علاقوں کے لئے کم شرح سود پر مشتمل قرضوں کے ایک بلین آسڑیلوی ڈالر ( 690ملین ڈالر)کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کسانوں کو بڑی حد تک ریلیف حاصل ہو گا جو حالیہ قحط سے زبوں حالی کا شکار ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن