اسلام آباد کے نجی ہسپتا ل میں سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو آپریشن کے بعد کم از کم 7 دن تک ہسپتا ل رکھا جائے گا۔ میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے ہسپتا ل میں مزید قیام سے متعلق حکومت کو آگاہ کر دیا تھا۔سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو گذشتہ 4 سال سے ہرنیا کی تکلیف تھی، انہیں 4 نومبر کو نجی ہسپتا ل منتقل کیا گیا تھا۔شاہد خاقان عباسی کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے 4 نومبر کو آپریشن موخر کر دیا گیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے آپریشن کے لیے تاریخ دی تھی۔