جمائمہ کزن لیکس ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

لندن:مفتی کفایت اللہ کے بیان پر جمائمہ گولڈ سمتھ کے ردعمل کے بعد ٹوئٹر پر'جمائمہ کزن لیکس' ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء مفتی کفایت اللہ نے دعوی کیا تھا کہ جمائمہ گولڈ سمتھ وکی لیکس کے بانی وکی کی کزن ہیں ،جس کے بعد جمائمہ خان کا رد عمل سامنے آیا تھا ۔جمائمہ خان نے اپنی ٹوئٹ میں طنزیہ کہا تھا کہ انتظار کریں یہ میرے دوسرے کزن پانامہ لیکس اور وکی پیڈیا کا بھی سراغ لگا لیں گے۔
 

ای پیپر دی نیشن