وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت روزمرہ اشیاء کی وافر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں روزمرہ اشیائے صرف کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور ان کی دستیابی کے بارے میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور ان کی قیمتوں کو قابو میں رکھیں تاکہ کم آمدنی کے حامل افراد باآسانی اپنے گھروں کا نظام چلاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ کوئی بھی بھوکا نہ رہے۔غربت کے خاتمے کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے معاشرے کے محروم طبقات کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔