لاہوربار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا صدر ختم نبوت لائرز فورم غلام مصطفی چوہدری کی حمایت کا اعلان 

لاہور(پ ر)پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ غلام مصطفیٰ چودھری کو انتخابی سیریل نمبر 27جاری  کر دیا  گیا۔ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے تمام وکلا سے ووٹ اور سپورٹ کی اپیل کی ہے، جبکہ لاہوربار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے صدر ختم بنوت لائرز فورم غلام مصطفی چوہدری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔غلام مصطفیٰ چودھری نے کہا ہے کہ حمایت کرنے والے تمام وکلا کا شکر ادا کرتا ہوں۔ 28 نومبر کو سیریل نمبر 27پر مہر لگا کر وکلا کے حقیقی نمائندہ کو کامیاب کریں۔

ای پیپر دی نیشن