فیروزوالہ( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروزوالہ چوہدری مظہر علی سرور نے سہولت بازار اور اوپن مارکیٹ بازاروں پر بنیادی اشیائے ضروریہ آٹا، چینی ، دالیں ، سبزیاں وغیرہ کی دستیابی ، قیمتوں اور معیار کا جائزہ لینے کے لیے اچانک سہولت بازار کو ٹ عبدالمالک کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ چوہدری عثمان لیاقت ، پلاننگ آفیسر فیروزوالہ چوہدری محمد سلیم، انسپکٹر انفورسمنٹ ملک غلام مہدی اور محکمہ خوراک کے اہلکاران بھی موجود تھے۔