لاہور ( کامرس ڈیسک ) سٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے آخری روز مندے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔کے ایس ای100انڈیکس کی41ہزار کی نفسیاتی حد گرگئی اور انڈیکس339.69پوائنٹس کی کمی سے 40731.61کی سطح پر آگیا 60.76 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی دیکھنے میں آئی۔مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو 47ارب 75کروڑ57لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 40731.61پوائنٹس پر بند ہوا۔مندے کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم75کھرب 84ارب 65کروڑ4لاکھ روپے سے گھٹ کر75 کھرب 36ارب 89کروڑ47 لاکھ روپے ہو گیا۔