پنڈی گھیب(نامہ نگار)ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ قوم افواجِ پاکستان کیساتھ کھڑی ہے, پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے غیروں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں , دہشتگردی کے لیئے دیجانے والی قربانیوں کو فراموش کرکے افواجِ پاکستان پر تنقید کرنے والوں کو سوچنا چاہیئے کہ وردی نے ہی ملک کی حفاظت کو یقینی بنایا ہوا ہے ,ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی سے واپسی پر پنڈی گھیب میں چوہدری ساجد محمود پٹواری کی رہائشگاہ پر اْنکے بھتیجے اور بھانجے کی شادی کی مبارکباد دینے کے موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا , ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو عوام کی وزیراعظم عمران خان سے لگائی جانے والی امیدیں دم توڑ جائیں گی اور اسکے بعد ملک کی بہتری کے لیئے کوئی امید نظر نہیں آئے گی لہذا موجود حکومت مہنگائی اور بیروزگاری کو کنٹرول کرنے اور نچلی سطح پر کرپشن کے خاتمے کے لیئے بھرپور اقدامات اٹھائے قبل ازیں میجر طاہر صادق نے پنڈی گھیب شہر اور گردونواح میں ہونے والی مختلف فوتگیوں پر لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت کیا.
فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے غیروں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں : طاہر صادق
Nov 07, 2020