لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس + نمائندہ خصوصی) پاکستان کے دورہ پر آئے جنوبی افریقہ کا چار رکنی سکیورٹی وفد نے اسلام آباد اور کراچی کے بعد لاہور پہنچ گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے انہیں پہلے لاہور میں ہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ کرایا بعد ازاں وفد کے ارکان نے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی حکام کے ساتھ ملاقات کی۔ ہائی پرفارمنس سنٹر میں مہمان وفد کو کرونا ٹیسٹنگ اور بائیو سیکور ببل پر بریفنگ دی گئی۔ پاکستان کے دورے پر آنے والا جنوبی افریقہ کا وفد ہفتے کی صبح وطن روانہ ہوجائیگا۔جنوبی افریقن اور آئی سی سی ٹیم کی سکیورٹی ٹیم نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا ‘ان کو ایئر پورٹ و سٹیڈیم روٹس ‘ہوٹلز ‘پارکنگ ‘پولیس فورس بارے بریفنگ دی گئی ۔ ان کو پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیموں کی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں ۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے متعلق بھی بتایا گیا۔ دورے کے آخری مرحلے میں کرکٹ جنوبی افریقہ کے چار رکنی وفد نے لاہور میں مصروف دن گزارا۔مہمان وفد نے مائیک گیجر کی قیادت میں نیشنل ہائی ہرفارمنس سنٹر اور قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ذاکر خان نے وفد کو قذافی سٹیڈیم کا دورہ کرایا ‘نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کھلاڑیوں کی کرونا ٹیسٹنگ کے حوالے سے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم نے بریفنگ دی۔وفد کو بائیو سیکیور ماحول کے طریقہ کار پر بھی اپ ڈیٹ کیاگیا۔اس سے پہلے سکیورٹی امورز پر بھی وفد کی متعلقہ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔جنوری کے دوسرے ہفتے میں جنوبی افریقہ کی پاکستان آمد کا پلان ہے جس کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔سکیورٹی وفد کی رپورٹ کے بعد دوسرے تمام معاملات کو حتمی شکل دی جائیگی۔
جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی وفد کا دورہ قذافی سٹیڈیم
Nov 07, 2020