ننکانہ صاحب ‘ریسکیو 1122 سپورٹس گالا

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ہیڈ کوارٹر کی ہدایت پر ضلع ننکانہ صاحب میں سپورٹس گالا کراوایا گیا جس میں ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں کے ریسکیورزنے بھر پور حصہ لیا سپورٹس گالا کی قیادت" ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوارـ" نے کی۔ ریسکیو1122ننکانہ صاحب الیون اور ریسکیو 1122شاہ کوٹ الیون ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ننکانہ الیون نے 8اوورز میں 4وکٹوں پر98ربزبنائے‘شاہ کوٹ الیو ن نے 5وکٹوں پر 83سکورز بنائے۔ رسہ کشی میں دونوں ٹیموں نے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا مگر اس میں بھی ریسکیو 1122ننکانہ کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ بیڈ منٹن میں شاہ کوٹ کی ٹیم نے ننکانہ کی ٹیم کو شکست دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...