پاکستان کے دیرینہ دوست اور ہمسایہ ملک چین نے گلگت بلتستان کی عارضی صوبائی حیثیت کے حوالے سے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا ہے۔ چین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرنا چاہئے۔
بھارت نے گزشتہ سال 5 اگست کو کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرکے شب خون مارا تھا۔ یہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی سازش ہے۔ کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے یہ سازش رچائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا اعلان کیا جس پر بھارت تلملا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا اسے 5 اگست جیسا اقدام قرار دے رہا ہے جو لغو پراپیگنڈا ہے۔ چین نے اس حوالے سے پاکستان کی حمایت کرکے پاکستان کے ساتھ گہری دوستی اور یگانگت کا ایک بار پھر ثبوت دیا ہے۔
چین کی طرف سے گلگت بلتستان پر بھارتی بیان مسترد
Nov 07, 2020