اسلام آباد(نا مہ نگار)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ آئی آر لاہور اور بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے لیڈرشپ ڈویلپمنٹ سینٹر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ مفاہمت کی یادداشت کے تحت دونوں ادارے افسران کی مختلف شعبے جیسے اکائونٹنگ فنانس اور مینجمنٹ، موجودہ سیکٹورل ایکسپرٹ علم، ریسرچ اور فنانشل ڈیٹا سینٹر کی تشکیل اور مختلف کیس سٹڈیز سے متعلق پروفیشنل قابلیت میں اضافے پر تعاون کریں گے۔ مفاہمت کی یادداشت پر عملدرآمد سے ایف بی آر کو ایک ریسرچ اورینٹڈ اور ڈیٹاکا بہترین استعمال کرنے والا ادارہ بنانے میں مدد ملے گی۔