سکھر(اے پی پی)احتساب عدالت سکھر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں صوبائی مشیرجیل خانہ جات اعجازحسین جاکھرانی سمیت 5 ملزمان پر فردجرم عائد کری ہے۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ملزمان پر78 کروڑ سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔جمعہ کوپیپلز پارٹی کے رہنما وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات میراعجاز حسین جاکھرانی اور دیگر ملزمان احتساب عدالت سکھرمیں پیش ہوئے۔دیگرملزمان میں عباس جاکھرانی، عبدالرزاق بہرانی ،سردار ظہیراور ایک خاتون لبنیٰ شامل ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی اور تمام گواہان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔