ووہان(شِنہوا)چین کی سب سے بڑی فضائی کارگو کیرئیرایس ایف ائیرلائنزنے جمعرات کو ایک نئی بین الاقوامی فضائی مال برداری راہداری کا آغاز کردیا ہے جو وسطی چین کے ووہان کو جرمنی کے فرینکفرٹ سے منسلک کرے گی،اس کا اعلان کارگو ائیرلائن نے کیا۔ووہان- فرینکفرٹ راہداری ایس ایف ائیر لائنز کا چوتھا چائنہ- یورپ فضائی مال برداری راستہ ہے۔ ایس ایف ائیر لائنز کا کہنا ہے کہ یہ اس ائیر لائن کا تیسرا بین الاقوامی روٹ ہے جس کا آغاز ووہان سے ہورہا ہے،جوکہ صوبہ ہوبے کا دارالحکومت ہے۔یہ نئی مال بردارائیرلائنB747-400 تمام مال بردار جہازوں کا استعمال کرے گی ، جس کی سامان لے جانے کی استعداد 110 ٹن تک ہے۔ابتدائی عرصے کے دوران یہ مال بردار جہاز بنیادی طور پر ای -کامرس پارسلز ، ٹیکسٹائل مصنوعات ،آٹو پارٹس اور بڑے میکینکل آلات کی فضائی نقل وحمل کے لئے استعمال میں لائے جائیں گے۔ووہان- فرینکفرٹ روٹ سے دونوں شہروں کو اپنے جغرافیائی اورصنعتی برتری سے فائدہ اٹھانے ، چین -یورپ تجارت کی گردش اورووہان کی سماجی -معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔کارگو ائیرلائن نے کہا ہے کہ اس سے چین کی بین الاقوامی فضائی سازوسامان کی سپلائی چین میں بھی بہتری لانے میں مدد میسر آئے گی۔