جیسنڈرا آرڈرن نے دوسری مرتبہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا حلف اٹھالیا 

ویلنگٹن(نوائے وقت رپورٹ) جیسنڈراآرڈرن نے دوسری مرتبہ وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھالیا۔ نیوزی  لینڈ کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنی والی جیسنڈراآرڈرن نے جمعہ کے روز دوسری مرتبہ وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حلف برداری کی تقریب ویلنگٹن گورنمنٹ ہاؤس ہوئی جس میں جیسنڈراآرڈرن اور ان کی کابینہ کے ارکان نے انگریزی زبان میں حلف لیا۔وزارتِ اعظمیٰ کا حلف اٹھانے کے وزیراعظم جیسنڈرا نے نیوزی لینڈ کے لیے ماؤری زبان کا استعمال کیا۔جیسنڈرا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ہمیں کئی ایسے اہم چیلنجز درکار ہیں جن پر ہم مل کر قابو پائیں مگر میں پر اعتماد ہوں کہ میرے پاس اس کے لیے ٹیم ہے جو اب باقاعدہ ان پر قابو پانے کے قابل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسنڈراآرڈرن کی کابینہ 20 افراد پر مشتمل ہے جس میں 8 خواتین بھی شامل ہیں۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میری کابینہ مجموعی طور پر مختلف نظریات کی نمائندگی کرتی ہے جو بھرپور قابلیت اور بہترین تجربے کے ساتھ کسی بھی بحران میں ہر وقت ملک کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن