طرابلس(اے پی پی): لیبیا کے ساحل کے قریب سے تقریباً 300 غیرقانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاجرین کے لیے لیبیا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر (یو این ایچ سی ا?ر) نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز لیبیا کی کوسٹ گارڈز کی ٹیم نے ساحل کے قریب سے تقریباً 300 افراد کو ریسکیو کیا جنہیں دارالحکومت طرابلس واپس بھیج دیا گیا ہے۔ یو این ایچ سی آر نے بتایا کہ ا داراے کے عملے نے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے ہمراہ ساحل پر پہنچنے والے تارکین وطن کو طبی امداد ، پانی، کھانے اور دیگر ضروری اشیا فراہم کیں۔