بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ دو روزہ دورہ پاکستان کے بعد وطن واپس چلے گئے

Nov 07, 2020

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین شفیق جعفرووچ دو روزہ دورے کے اختتام پر چلے گئے ، بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان تشریف لائے تھے ،بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر نے 4 سے 5 نومبر تک پاکستان میں قیام کیا۔شفیق جعفرووچ نے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقاتیں کیں،بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر کو نشان پاکستان کا اعزاز بھی عطا کیا گیا ۔ قومی اسمبلی کے سپیکر اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی ، شفیق جعفرووچ کی تجارت وسرمایہ کاری کے لئے وزیراعظم کے مشیر اور دیگر اعلی شخصیات سے بھی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں تھیں۔

مزیدخبریں