اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ناراض رکن عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے ان کو پی پی پی میں شمولیت کا پیغام بھیجا ہے۔ دوستوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔ میڈیا سے بات چیت میںانہوں نے کہا کہ وہ عملی طور پر پارٹی سے علیحدہ ہوچکے ہیں اور باقاعدہ استعفیٰ مرکزی قیادت کو کل ارسال کریں گے۔
بلاول نے پی پی میں شمولیت کی دعوت دی‘ مسلم لیگ ن سے آج تحریری استعفیٰ دونگا‘ عبدالقادر بلوچ
Nov 07, 2020