کبیروالا(نامہ نگار) پی ڈی ایم معاشی ترقی کا سفر روکنا چاہتی ہے، حکومت مخالف اتحاد جلد بکھرنے والاہے، اپوزیشن اتحادمیں شریک جماعتیں ذاتی مفادات کے ایجنڈے کے حصول پر عمل پیرا ہیں، ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار پی ٹی آئی سٹی جنرل سیکرٹری ملک شیرا ز سلیم کھو کھر نے گزشتہ روز اپنی رہائشگا ہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔