رحیم یار خان( بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگر ام کے سو فیصد اہداف حاصل کرنے کیلئے مائیکرو پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ہر ماہ مائیکروپلان کا تفصیلی جائزہ اور عملدرآمد یقینی بنانے کے ذمہ دار ہو ں گے۔یہ بات انہوں نے حفاظتی ٹیکہ جات(ای پی آئی) پروگرام سمیت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہی۔
حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے سو فی صد اہداف حاصل کرنے کیلئے مائیکرو پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے : علی شہزاد
Nov 07, 2020