اسلحہ کے زورپردکان کامالک یرغمال

Nov 07, 2020

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر کے تھانہ رحمت پور کی حد نظر محلہ میں جمعے کی شب دیر گئے تین مسلح افراد نے کریانہ اور ایزی لوڈ شاپ میں گھس پر اسلحے کے زور پر دکان مالک عبدالجبار چانڈیو کو یرغمال بناکر نقدی اور موبائیل فونز لوٹ کر آسانی سے فرار ہوگئے اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کی واقعے کے متعلق تفصیلات معلوم کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی، اس موقع پر متاثر دکاندار عبدالجبار چانڈیو نے بتایا کہ نظر محلہ میں میری کریانہ اور ایزی لوڈ کا دکان ہے جس میں گزشتہ شب دیر گئے تین مسلح افراد نے گھس پر اسلحے کے زور پر مجھے یرغمال بناتے ہوئے تین لاکھ روپے اور ایزی لوڈ کے تین موبائیل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نقدی اور موبائیل فونز واپس کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

مزیدخبریں