قومی سائیکلنگ روڈ ریس چمپئن شپ 11نومبر سے شروع ہوگی

Nov 07, 2020

ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی سائیکلنگ روڈ ریس چمپئن شپ 12 سے 15 نومبر تک کراچی میں منعقد ہوگی، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایاکہ چمپئن شپ میں سوئی سدرن گیس کمپنی، پی او ایف واہ، بائیکستان کراچی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کی ایلیٹ اور جونیئرٹیمیں حصہ لیں گی، چمپئن شپ میں چار کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انفرادی ٹائم ٹرائل، ٹیم ایونٹ، سکریچ ریس اور پوائنٹ ریس کے مقابلے شامل ہیں۔

مزیدخبریں