ملتان (نیوز رپورٹر)مصنف و ہدایت کار اے ایس بزمی نے عرصہ دراز کے بعد ایک بار پھر شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ کراون تھیٹر دو کوٹہ میں ڈرامہ گلہ سجناں دا نہیں کرنا پیش کیا جارہا ہے جس کے مصنف و ہدایت کار اے ایس بزمی ہیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سٹیج ڈراموں کا معیار خراب ہونے پر انھوں نے کچھ عرصہ کے لئے علیحدگی اختیار کر لی تھی تاہم اب پیش کیے جانے والے ڈراموں میں ایس او پیز کے ساتھ ضابطہ اخلاق کو بھی مدنظر رکھا جارہا ہے۔