کوٹ مٹھن(نامہ نگار)سیاسی،سماجی اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے آفتاب اسٹیڈیم کی چھتیں تک غائب ہو رہی ہیں دیواروں کی اینٹیں اکھاڑ کر لے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ویرانے میں قائم اسٹیڈیم رات کو بڑائی کے اڈے میں تبدیل ہو جاتا ہے منشیات کے عادی افراد نے بھی اسے اپنا مسکن بنا رکھا ہے۔وارث نہ ہونے کی وجہ یہاں کا میٹریل آہستہ آہستہ چوری ہو رہا ہے اور اسٹیڈیم کھنڈرات میں تبدیل ہو رہا ہے۔لاکھوں روپے کے سامان کی چوری کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔