گوجرانوالہ:گیپکوماڈل ٹائون سب ڈویژن میں جشن عید میلاد النبیؐ کی تقریب 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) الیکٹرک پاور کمپنی(گیپکو)ماڈل ٹائون سب ڈویژن میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے پر وقار تقریب کاانعقاد کیا گیا تقریب میں ایکسیئن طارق رسول، ایس ڈی او ماڈل ٹائون محمد رشید ملک، ایس ڈی او باغبانپورہ غریب نواز، یونین عہدیدران  خالد محمود، جاوید نیازی، اعجاز بٹ، عثمان چیمہ، آصف علی، خالد پرویز سمیت گیپکو ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے رسالت مآبﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محسن کائنات حضرت محمد ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہر دور کے بحرانوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن