ڈنمارک وائرس کے خدشے کے پیش نظر ایک کروڑ 70 لاکھ سمور تلف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈنمارک کی حکومت کے مطابق اس کا منصوبہ ہے کہ کورونا وائرس کی جینیاتی طور پر تبدیل شدہ قسم کے پھیلاو کی تصدیق کے بعد، پشمینہ کی کھالوں یا پوستین کے ملک بھر میں موجود فارمز پر تمام 1 کروڑ 70 لاکھ سمور تلف کر دیئے جائیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سموروں میں موجود وائرس کی اس قسم سے 12 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیر اعظم میٹے فریڈیرِکسن نے متنبہ کیا ہے کہ یہ قسم، کورونا وائرس کی ویکسین کی افادیت کو کم کر سکتی ہے، جو ابھی تیاری کے مراحل سے گزر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ دارالحکومت کوپن ہیگن کے مضافات میں واقع ایک فارم پر تلفی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
ڈنمارک میں وائرس کے خدشے کے پیش نظر ایک کروڑ 70 لاکھ سمور تلف
Nov 07, 2020 | 13:11