دنیا کے کئی متاثرہ ممالک میں پویو اور خسرے کی وباوں سے بچنے کے لیے 655 ملین ڈالر درکار ہیں۔ اقوام متحدہ نےخبردار کا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں خسرے اور پولیو کے خاتمے کے لیے جاری مہمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ یونیسف اور عالمی ادارہ صحت نے فوری طور پر مطلوبہ فنڈنگ کا مطالبہ کیا تاکہ کئی ممالک میں وبائی صورت حال تک پہنچنے سے بچا جا سکے۔ کورونا وائرس کی وبا سے قبل پولیو پر تقریباً قابو پا لیا گیا تھا تاہم حکام کو خدشہ ہے کہ اب افغانستان، پاکستان اور چند افریقی ملکوں میں پولیو کے کیسز دوبارہ بڑھ سکتے ہیں۔
پولیو اور خسرے کی وباوں سے بچنے کے لیے 655 ملین ڈالر درکاردرکار ہیں، اقوام متحدہ
Nov 07, 2020 | 14:14