وسطی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا میں سمندری طوفان ایٹا سے ہلاکتوں کی تعداد 150تک پہنچ گئی

Nov 07, 2020 | 15:03

ویب ڈیسک

وسطی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا میں سمندری طوفان ایٹا نے تباہی مچادی۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گوئٹے مالا کےصدر الیجنڈرو گیامیٹی نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ سمندری طوفان کے باعث شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے تباہ کاریوں سے150 سے زیادہ افراد ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 75ہزار سے زیادہ افراد مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہوئے ہیں۔صدر نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں متعدد افراد نے شدید سیلاب کے باوجود اپنے گھر چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔ملک کے نیشنل کوآرڈینیٹر برائے ڈیزاسٹر کے حکام نے کہا کہ شمالی نکاراگوا میں کیریبین سمندر کی ساحلی علاقے تباہی کی زد میں آیا اور طوفانی بارش سے نکاراگوا ، ہونڈوراس ، گوئٹے مالا ، کوسٹا ریکا ، ال سلواڈور اور پاناما میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔حکام نے کہا کہ ریسکیو کی اہلکاروں کی تیز امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

موسلا دھار بارشوں سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں جس کے باعث متاثرین تک پہنچنے میں دشواری پیش آ رہی ہیں، امدادی ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ ہنڈوراس میں مٹی کے تودے گرنے سے ٹریفک معطل ہیں اور ملک کا دوسرا سب سے بڑا شہر سان پیڈرو سولا بری طرح متاثر ہوا۔ صدر جوآن اورلینڈو ہرنینڈز کے حکم پر فوج ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کے ذریعے دارالحکومت ٹیگوسیگالپا میں ریسکیو آپریشن کر رہی ہے۔ امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ شمالی ہنڈوراس کے 3 لاکھ 30 ہزار لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے جبکہ متعدد افراد گھروں کی چھتوں پرچڑھ کر جانیں بچائیں۔

حکام نے کہا کہ سیلاب اور تیز    ہواؤں ؂سے درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہیں جبکہ شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں اور متاثرین تک رسائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

مزیدخبریں