کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایل ڈی اے کا اہم اقدام ،16اورنئے کاروبار شروع کرنے کی اجازت دے دی

Nov 07, 2020 | 19:22

 کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایل ڈی اے کا اہم اقدام ،16اورنئے کاروبار شروع کرنے کی اجازت دے دی ۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمدعزیز تارڑکی زیرصدارت منعقدہ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس میں لاہور ڈویژن کی حدود میں16نئے کاروبار شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ۔
 ایل ڈی اے کی طرف سے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بنائے جانے والے لینڈ یوز ریگولیشنز پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے اور لاہور ڈویژن میںتین ہفتے میں مجموعی طور پر 64نئے کاروبار شروع کرنے کی منظور ی دے دی گئی ہے۔ایل ڈی اے نے نئے کاروبار شروع کرنے کے لئے ڈیڑھ سال سے زیر التواءدرخواستوں کی منظوری دینا شروع کر دی ہے ۔ آج کمیٹی کے اجلاس میں لاہور ڈویژن کی حدود میں 12پٹرول پمپ یا فلنگ سٹیشن،4آئل سٹوریج سائٹس قائم کرنے کے لئے زمین کے استعمال میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی ۔قبل ازیں کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں 48نئے کاروبار شروع کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
اجلاس میں چیف میٹرو پولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی،چیف ٹاﺅن پلانر طارق محمود، چیف انجینئر ایل ڈی اے عبد الرزاق کے علاوہ لاہور ، قصور،شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیواوران اضلاع کے چیف آفیسرز نے شرکت کی ۔ 

مزیدخبریں