سرکاری ٹی وی ”پی ٹی وی “کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

 مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے حناپرویز بٹ نے سرکاری ٹی وی ”پی ٹی وی “کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ سرکاری ٹی وی چینل”پی ٹی وی “کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتا ہے۔پی ٹی وی دنیا بھر میں پاکستان کی پہنچان کا ذریعہ ہے۔یہ ایوان حکومت کو پی ٹی وی کی نجکاری کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔قومی اداروں کی نجکاری سے صاف ظاہر ہوتا ہے حکومت ان اداروں کی چلانے کی اہلیت نہیں رکھتی۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پی ٹی وی کی نجکاری کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن