احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شہباز شریف اور انکے اہل خانہ کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی

Nov 07, 2020 | 20:42

اپنے نامہ نگار سے

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر، و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور انکے اہل خانہ کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کے  رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔عدالت کے روبرو شہبازشریف انکے بیٹے حمزہ شہباز ،اہلیہ نصرت شہباز سمیت 13 درخواست دہندگان نے درخواستیں دائر کی ہیں جس میں خاندانی اثاثے منجمد کرنے کے عدالتی حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست گزاران نے موقف اختیار کیاہے کہ عدالت کا اثاثہ جات کو منجمد کرنے کا حکم درست نہیں ہے،عدالت اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دے اور اثاثے منجمد کرنے کے حکم پر نظر ثانی کرے۔

اا

مزیدخبریں