بھٹکے لوگوں کو دین کے راستے پر لانا ہو گا،ابراہیم،اجتماعی دعا آج ہو گی


رائیونڈ (نامہ نگار) یہاں سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا آج آخری روز ہے۔ آج امیر جماعت مولانا نذر الرحمان کا بیان ہو گا‘ اختتامی دعا مولانا ابراہیم کرائینگے جس کے بعد اجتماع اختتام پذیر ہو جائیگا۔ گزشتہ روز کے سیشن میں بھی مولانا ابراہیم دامت کا خصوصی بیان ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ دین محمدیؐ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اسے نا چھوڑنا اور جو بھٹک گئے ہیں ان کو دین کے راستے پر لائوہم سب کا کام ہے کہ  دین کے راستے پر چلیں اور سب کو دین کے راستے پر لائیں ورنہ روز قیامت کیا منہ دیکھائیں گے جب دینی نظام کے ساتھ چلو گے تو آسمانی نظام تمھارے ساتھ چلے گا دلوں پر رحمتو ں کی بارش ہو گی۔ جس میں آپ کے دل میں بغض کینہ عداوتیں اور درندگی معاشرے میں عام ہوتی ہے حیوانی خیالات آپ پر حاوی ہو جاتے ہیں  انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دین سیکھنے میں محنت کرو اور ساری امت کو اس راستے پر لانے کیلئے دن رات ایک کر دو اللہ آپ کی قربانیوں اور محنتوں کو  قبول کرے گا، ایمان اور یقین کی دعوت کو عام کرنا ہوگا اللہ سے ٹوٹے ہوئے تعلق کو جوڑنے کیلئے تبلیغ اور دعوت کو اپنانا ہو گا۔ ساری کائنات کی بھلائی اور خیر خواہی کی تڑپ پیدا کرنا تبلیغی جماعت کی روح ہے۔ آج کی دعا سے قبل مولانا محمد ابراہیم کارکنان کو خصوصی ہدایات دینگے۔ دعا کے بعد شرکاء اپنے علاقوں کو روانہ ہو جائیں گے، شرکائے اجتماع کی سہولت کیلئے ریلوے سٹیشن پر محکمہ ریلوے کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں تمام نان سٹاپ ٹرینوں کے سٹاپ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ رش کی صورت میں بکنگ کائونٹر کا الگ سے انتظام کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...