سیرالیون:فیول ٹیکنر دھماکہ،99افرادزندہ جل گئے،100سے زائد زخمی


فری ٹاؤن (این این آئی) سیرا لیون کے دارالحکومت میں فیول ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 99 افراد زندہ جل گئے اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملبے کا ڈھیر بن جانے والے ٹینکر سے اب بھی تیل بہہ رہا ہے اور پولیس اور ایمرجنسی ادارے کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے عوام کو مذکورہ مقام سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔ نائب وزیر صحت امارا جمبائی نے  بتایا کہ اس وقت ہلاکتوں کی تعداد 99 ہے۔ جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ جس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ساحلی شہر فری ٹاؤن کے میئر وون سیویئر نے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ٹینکر سے بہنے والے تیل کو جمع کرنے والے وہاں اکٹھا ہوئے تھے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ بریما بوریہہ سیسی نے کہا کہ واقعے میں درجنوں افراد اور گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ یہ ایک انتہائی ہولناک حادثہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...