کرونا ،11اموات،567نئے کیس مثبت ،شرح1.20فیصد،445فیصد،شفایاب

Nov 07, 2021


اسلام آباد (خبر نگار+ اے پی پی+ آئی این پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید567 کیسز سامنے آئے ہیں۔ مزید11 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس کے مزید445 مریض شفایاب ہو گئے۔ جبکہ مثبت کیسز کی شرح1 اعشاریہ20 فیصد پر آ گئی۔ پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے اب تک28 ہزار518 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد12 لاکھ76 ہزار240 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے22 ہزار852 مریض زیرِ علاج ہیں۔ جن میں سے1 ہزار236 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ جبکہ 12 لاکھ24 ہزار870 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید46 ہزار918 ٹیسٹ کئے گئے۔ پاکستان بھر میں گزشتہ24  گھنٹوں کے دوران12 لاکھ13 ہزار592  افراد کو کرونا وائرس کی ویکسین دی گئی۔ اب تک کل11 کروڑ8 لاکھ 576   کرونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ4 کروڑ38 لاکھ49 ہزار554 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ  کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں کرونا کے باعث3  شہری جان کی بازی ہار گئے۔ کروناکے130 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے موئثراقدامات کے باعث پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی۔ کرونا کیسز میں مزیدکمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کے لئے سپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے  کہاکہ تمام شہری خاص طور پر کرونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کرونا وائرس کی وبا پرقابو پا سکتے ہیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو  ویکسین لگانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں