لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں سب سے بڑا مسئلہ عام آدمی کی دو وقت کی روٹی ملنا ہے۔ جو ان کے لئے مشکل ہوچکا ہے۔ انہوں نے ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران اور ان کے گروہ نے جو الزام ہم پر لگایا قدرت ان کے منہ پر مل رہی ہے۔ جبکہ ریلیف پیکج تکلیف پیکج ہے۔ مہنگائی سے لوگ بد حال ہوگئے ہیں۔ ڈسکہ الیکشن کی جو انکوائری رپورٹ آئی ہے ٹھگ بن کر ثابت ہوئے ہیں۔ جبکہ این اے 133 میں جو ضمنی الیکشن چل رہا ہے سب کے سامنے ہے۔ ایوان صدر کو آرڈینیس فیکٹری بنا دیا گیا ہے۔ ن لیگ نے روڈ میپ بنا لیا ہے۔ مہنگائی کے خلاف ماتم کریں گے اور مطالبہ کریں گے۔ قیمتیں کم کریں عمران خان کو مان لینا چاہیے جیسا بھی مینڈیٹ ملا کام نہیں بنا اوراس گورنمنٹ کو استعفی دے کر نئے الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو وقت سے پہلے الیکشن کروانے کا مشورہ عمران خان کی بہتری کے لئے دیا ہے۔ قانون یہ لے کر آجائے اور استعمال کوئی اور کر جائے ان کی عدم مقبولیت انتہا کو چھو رہی ہے جبکہ کالے قانون بناکر حکومت دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتی ہے جو حکومت کے ساتھ ہیں ان کو ساتھ نہیں دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹی تو عمران خان نے بنائی نہیں ہے اور ن لیگ کی قیادت نے دہائیوں سے ووٹ کی عزت کی جنگ لڑی ہے۔ عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے ہم نے کوئی کھیل نہیں کھیلا۔ عمران خان جس طرف جا رہے ہیں اپنے لئے کھڈا کھود رہے ہیں۔