مہنگا پٹرول، رکشہ ڈرائیوروںکا گلے میں روٹیاں لٹکا کر احتجاج


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف رکشہ ڈرائیوروں نے گلے میں روٹیاں لٹکا کر لبرٹی چوک میں احتجاج کیا۔ درجنوں رکشوں کو ڈرائیور پٹرول کے بغیر گھسیٹتے ہوئے سڑکوں پر لائے اور احتجاج کیا۔ احتجاج کی کال عوامی رکشہ یونین کی جانب سے دی گئی تھی۔ احتجاج کے دوران شدید نعرے بازی کی گئی۔ رکشہ ڈرائیوروں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی مہنگائی کا طوفان مزید خطرناک طریقے سے امڈ آیا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ انکے گھروں میں فاقے آ گئے ہیں۔ مظاہرین نے فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو واپس لینے اور مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بصورت دیگر 13 نومبر کو انتہائی سخت احتجاج کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن