مہنگائی سے چھٹکارے کیلئے عمران سے نجات ضروری ترقی،کا سال  بدترین ثابت ہوا:بلاول


لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا یہ سال ترقی کا ہو گا یہ سال تو بدترین مہنگائی کا ثابت ہوا۔ یوٹرن لینا عمران خان کی عادت ہے۔ یوٹرن لیکر عمران خان ملک کو مہنگائی کے راستے پر ڈال چکے ہیں۔ مہنگائی سے چھٹکارے کیلئے عمران خان سے نجات ضروری ہے۔ عمران خان کو بھگانے سے ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ چیئرمین پی پی پی نے سٹی رتو ڈیرو میں واقع بپڑ محلے میں سٹی صدر ممتاز عاربانی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں پر مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی۔ بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے اپنے حلقہ انتخاب کے مسائل کے حل کے حوالے سے فوری ہدایات دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی عوام دوست پالیسیاں ہی ملک کو خوش حالی کے راستے پر گامزن کرسکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...