پرویز الٰہی کی صاحبزادے راسخ‘ پوتے عثمان ظہور الٰہی کے ہمراہ رائیونڈ اجتماع میں شرکت


لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے اپنے صاحبزادے راسخ الٰہی اور پوتے عثمان ظہورالٰہی کے ہمراہ رائے ونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر معدنیات و چیئرمین رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کمیٹی حافظ عمار یاسر نے استقبال کیا۔ پرویزالٰہی نے امیر تبلیغی جماعت مولانا نذرالرحمن سے خصوصی ملاقات کی۔ مولانا نذرالرحمن نے پرویز الٰہی کی درخواست پر ملک و قوم کی سلامتی، امن و امان، بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت کرونا اور ڈینگی وبا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی  نے بھارت اور دیگر ممالک سے آئی ہوئی تبلیغی جماعتوں سے بھی ملاقات کی۔ مولانا نذرالرحمنٰ نے پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اجتماع کے انعقاد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد کی۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ اس موقع پر مولانا ابراہیم دولہ، مولانا طاہر اشرفی، مولانا احمد لاٹ، امتیاز غنی، شبیر احمد عثمانی، ڈاکٹر ندیم اشرف اور مولانا نعیم بٹ بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...