اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن کی تحقیقاتی رپورٹ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب کے خلاف کارروائی کرنے عمران خان کو الیکشن قوانین کے مطابق سزا ملنی چاہیے الیکشن کمیشن کی ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ اِس بات کا ثبوت ہے کہ دھاندلی کی پیداوار عمران صاحب نے ڈسکہ الیکشن چوری کیا الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر فی الفور عمل درآمد کیا جائے اور تمام ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ثابت ہوگیا کہ ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کی دھند پھیلانے کے زمہ دار عمران ہیں ، ووٹ کے تھیلے چوری کرنے اور عملے کے اغوا کے ذمہ دار عمران صاحب اور وزیر اعلی پنجاب ہیں الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ ادھوری ہے، اصل ذمہ داران سے صرف نظر کیوں کیا جارہا ہے واضح ہوگیا کہ عمران صاحب کی ایما پر وزیراعلی پنجاب، وفاقی وزرا اور دیگر حکومتی رہنماں نے منظم انداز سے دھاندلی کے جرم کا ارتکاب کیاڈسکہ رپورٹ کی روشنی میں ماتحت عملے کے خلاف کاروائی پورا انصاف نہیں ہے عمران صاحب اور وزیر اعلی پنجاب سمیت وفاقی اور صوبائی ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور سزائیں دی جائیںغیر قانونی حکم ماننے والوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ جنہوں نے یہ غیر قانونی حکم دیا، ان کے خلاف بھی کارروائی کرنے سے ہی انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔