رزاق داؤد کی ایرانی وزیر صنعت  سے ملاقات‘ تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم 

Nov 07, 2021


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے جو ایران میں ہیں ایرانی وزیر صنعت و تجارت سید رضا کاظمی سے ملاقات کی۔ تجارت و سرمایہ کاری تعلقات پر بات چیت کی۔ ترجمان وزارت تجارت کے مطابق ملاقات میں نویں مشترکہ تجارتی کمیٹی کے فیصلوں پر مثبت انداز میں عملدرآمد کا عزم ظاہر کیا گیا۔ ایرانی وزیر صنعت نے پاکستانی کمپنیوں کو ایران میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ 

مزیدخبریں