سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک 

واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے پہلے سیاہ فام وزیر خارجہ کولن پاول کومکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ واشنگٹن میں سپرد ِخاک کردیا گیا۔کووڈ انیس کی پیچیدگیوں کے سبب ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ امریکی رہنماوں نے شاندار الفاظ میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے سابق وزیر خارجہ اور اولین سیاہ فام جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کولن پاول کو سرکاری اعزاز کے ساتھ واشنگٹن میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس سے قبل ان کے تابوت کو امریکا کے قومی پرچم میں لپیٹ کرواشنگٹن نیشنل کیتھڈرل میں رکھاگیا، جہاں ایک خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن