مسلم لیگ ن لائرز فورم کاسابق چیف جسٹس ہائیکورٹ خواجہ شریف کے انتقال پراظہار افسوس

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)مسلم لیگ ن لائرز فورم کی جانب سے لاہور ہائی کورٹّ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا گیا ہے پنجاب کے صدر رانا ظفر اقبال ، سیکرٹری جنرل زاہد ملک ایڈووکیٹس سمیت دیگر عہدیداروں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور بخشش کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام نے ان کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر) خواجہ محمد شریف کی قانون اور انصاف کے میدان میں اعلیٰ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے خواجہ محمد شریف ( مرحوم ) کی اچانک موت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والے خلائ￿ کو کبھی پْر نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ ہم مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...