صدرعارف علوی سے نو رالحق قادری کی ملاقات ، بین المذاہب ہم آہنگی پر گفتگو


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، پیر نور الحق قادری  نے ملاقات کی ،ملاقات میں وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،صدر مملکت نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کا بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ہے، وزارت مذہبی امور ملک میں سیرت النبی کی تعلیمات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام ایک خوش آئند عمل ہے، اتھارٹی کے قیام سے سیرت طیبہ کے فروغ اور قوم کی اخلاقی تربیت میں مدد ملے گی، سماجی مسائل کے حوالے سے اسلامی تعلیمات عام کرنے میں منبر و محراب کا اہم کردار ہے،علماء خطبہ جمعہ میں اہم سماجی موضوعات پر اسلامی تعلیمات اجاگر کریں، لوگوں کی رہنمائی اور تعلیم کیلئے ایوانِ صدر کی مسجد سے خطبہ جمعہ براہِ راست نشر کیا جاتا ہے، خطبہ جمعہ میں اہم سماجی موضوعات، سیرت النبی کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی جاتی ہے ۔صدر مملکت نے صدارتی منصب کو بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے استعمال کیا۔

ای پیپر دی نیشن